حیدرآباد۔/22 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر حیدرآباد محمد الیاس کے مطابق اوورسیز اسکالر شپ اسکیم کیلئے اہل اقلیتی امیدواروں سے اسپرنگ سیزن 2023 کیلئے آج سے درخواستوں کے آن لائن ادخال کا آغاز ہوچکا ہیجو 21 ستمبر تک داخل کی جاسکتی ہیں۔ خواہشمند امیدوار تفصیلات ویب سائیٹ www.telanganaepass.cgg.gov.in پر مشاہدہ کرسکتے ہیں۔بیرونی ممالک میں پوسٹ گریجویشن اور پی ایچ ڈی کی تعلیم کیلئے اسکیم کے تحت 20 لاکھ روپئے کی مالی امداد کی جاتی ہے۔ امیدواروں ویب سائیٹ پر 21 ستمبر تک درخواستیں داخل کریں اور سرٹیفکیٹس کی کاپیوں کو معہ درخواست فارم پرنٹ متعلقہ دفتر محکمہ اقلیتی بہبود حیدرآباد، حج ہاوز ، نامپلی میں جمع کرائیں۔
