اوول ۔سرے کاونٹی انتظامیہ نے کورونا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے منصوبہ بندی شروع کرتے ہوئے 25 ہزار 500 تماشائیوں والے اوول گراونڈ میں 6 ہزار تماشائیوں کے میچ دیکھنے کے منصوبہ کی تیار ی شروع کردی ہے۔آنگلینڈ کے اوول گراونڈ میں 25 ہزار 500 تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے تاہم کورونا وباء کے تناظر میں سرے کاونٹی نے کہا ہے کہ سماجی فاصلے کے اصولوں کو اپناتے ہوئے کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہو ئیں تو تماشائیوں کی تعداد کو کم رکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اوول گراونڈ کو شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹسٹ کی میزبانی کرنا تھی۔ ویسٹ انڈیز انگلینڈ سیریز جون کی بجائے اب جولائی میں ہوگی۔