ہندوستان نے انگلینڈ کو چوتھے ٹسٹ منعقدہ اوول میں پانچویں و آخری روز 157 رنز سے شکست دیکر پانچ میچ کی سیریز میں 2-1 کی ناقابل عبور سبقت حاصل کرلی ہے ۔ زیرنظر تصویر آخری انگلش بیٹسمین جیمس اینڈرسن کے ریویو کے اشارے کی ہے جو رائیگاں گیاکیونکہ ٹی وی ایمپائر نے بھی اُنھیں اُمیش یادو کی گیند پر وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں آوٹ قرار دیا ۔ میزبانوں نے آخری اننگز میں 368 کے ٹارگٹ پر 210آل آؤٹ اسکور کئے ۔ پہلی اننگز میں انگلینڈ نے مہمانوں کے 191 کے جواب میں 290 بنائے تھے ۔ تاہم دوسری اننگز میں ویراٹ کوہلی زیرقیادت ٹیم انڈیا کے 466 رنز فیصلہ کن ثابت ہوئے ۔ اوپنر روہت شرما کو بیرون ملک اُن کی پہلی اور میچ کی واحد سنچری اسکور کرنے پر میچ ایوارڈ دیا گیا۔