اوٹاوا۔ کینیڈا کی پولیس نے دارالحکومت اوٹاوہ میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے اور ٹرکوں کے ذریعہ سڑکیں بند کرنے والے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق متعدد ٹرکوں کو بھی سڑکوں سے ہٹا دیا گیا ہے، جب کہ اس دباؤ میں کئی مظاہرین اب دھیرے دھیرے اپنا احتجاج ختم کرتے جا رہے ہیں۔ پولیس کو امید ہے کہ یوں گزشتہ تین ہفتوں سے جاری اس احتجاج کا خاتمہ ہو سکتا ہے، جس دوران دارالحکومت اوٹاوہ کی جانب آنے والی کئی اہم سڑکیں بلاک ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کم از کم سو افراد کو حراست میں لیا گیا جب کہ تقریباً دو درجن ٹرک بھی سڑکوں سے ہٹا دیے گئے۔