عادل آباد /10 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کسانوں کی فلاح و بہبودکی خاطر ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ریتو بھروسہ اسکیم کا ورکشاپ متحدہ ضلع عادل آباد کے اوٹنور میں موجودہ کے بی کامپلکس میں 11 جولائی کو منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس ریتو بھروسہ ورکشاپ میں ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر بھٹی وکرامارکا متحدہ ضلع عادل آباد انچارج مستقر سیتا اکا ، ریاستی وزیر مسٹر تملا ناگیشور راؤ ، مسٹر پی سرینواس ریڈی اور ڈی سریدھر بابو شرکت کر رہے ہیں ۔ ریتو بھروسہ ورکشاپ کا آغاز صبح 10.30 بجے سے ہوگا جو دوپہر دو بجے تک جاری رہے گا ۔ اس ورکشاپ میں متحدہ ضلع عادل آباد کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے زراعت پیشہ افراد شرکت کر رہے ہیں۔
یلاریڈی سے نوجوان لڑکی لاپتہ ، پولیس میں شکایت
یلاریڈی /10 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منڈل مستقر سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی تلسی لاپتہ ہونے پر اس کے والد نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔ سب انسپکٹر مہیش نے مزید بتایا کہ 8 جولائی کو صبح 8 بجے گھر سے ماڈل اسکول کو جارہی ہوں کہہ کر نکلی لیکن شام تک گھر واپس نہ آنے پر افراد خاندان والوں نے اسے اطراف جان پہچان والوں کے ہاں تلاش کیا مگر کہیں اس کا پتہ نہ چلنے سے اور کالج کو جاکر معلوم کرنے پر پیر کے دن کالج کو ہی غیر حاضر رہنے کا علم ہوا ۔ جس سے لڑکی تلسی کے والد سنتوش نے مقامی پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔