حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ضلع ناگر کرنول میں گذشتہ دنوں پیش آئے سمیت غذا سے طلباء کے متاثر ہونے کے واقعہ کو ابھی بھلا بھی نہیں پائے کہ ضلع عادل آباد کے اوٹنور میں بھی گذشتہ دن سمیت غذا سے اسکول کے طلباء متاثر ہونے کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ضلع عادل آباد کے اوٹنور میں واقع کستوربا گاندھی گرلز اسکول میں گذشتہ دن رات کا کھانا کھانے کے بعد 15 طالبات کو دست و قئے ہونے کی وجہ سے سمیت غذا سے متاثر ہوگئے ۔ اس واقعہ کے پیش آنے پر فوری طور پر اسکولی اسٹاف نے ان متاثرہ طالبات کو اوٹنور ہاسپٹل منتقل کیا ۔ جس کے ساتھ ہی اطلاع ملنے پر پراجکٹ آفیسر آئی ٹی ڈی اے اوٹنور مسٹر کرشنا آدتیہ اور ریونیو ڈیویژنل آفیسر نے دواخانہ پہونچکر متاثرہ طالبات کی عیادت کی ۔۔
