اوٹنور میں مسنون نکاح مہم

   

اوٹنور :آج اوٹنور مستقر میں بعد نماز جمعہ اردوگر اوٹنور جمعیت علماء ہند شاخ اوٹنور کی جانب سے آسان و مسنون نکاح کو عام کرنے کیلئے اور نکاح کے موقع پر بیجا رسومات کو ختم کرنے کے لئے اور لین دین و جہیز کی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے کیلئے اور شرعی نکاح پڑھانے کے رواج کو عام کرنے کی کوشش کہ طورپر صدر قاضی اوٹنور تعلقہ جناب فضل الرحمن صاحب کو صدر جمعیت علماء شاخ اوٹنور مولانا محمد کلیم قاسمی صاحب و سرپرست جمعیت علماء اوٹنور جناب حسین بن سالم صاحب کی جانب سے یادواشت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر نائب قاضی جناب حافظ شہزید الرحمن صاحب نے درخواست قبول کی اور کہا کہ غیر شرعی اور بے جا رسوم و رواج کے نکاح پڑھانے سے ہم بلکل پرہیز کریں گے۔ اس موقع پر نائب صدرجمعیت احمد بیابانی صاحب، جرنل سیکریٹری مفتی محمد مذکر حسامی صاحب، سیکریٹری مولانا سلیم رحمانی ، و حافظ زاہد صاحب، خازن محمد شاکر علی، ارکان عاملہ محمد نعیم، عبدالحفیظ، عبدلقیوم صاحب، عبدلقدیر صاحب و دیگر موجود تھے۔