اوٹکور ۔ 12 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر شہر اوٹکور میں تاریخی محرم جلوس حسن ؓ و حسین ؓ سواری علم مبارک 9 اور 10 کو پرامن منانے کے لئے ضلع ایس پی نارائن پیٹ کے حکم پر ڈی ایس پی نارائن پیٹ پی لنگپا نے اچانک تاریخی عاشور خانہ بڑے پیر امام حسن ؓ و حسین ؓ سواری علم مبارک کا معائنہ اور مشاہدہ کیا۔ ڈی ایس پی لنگپا نے عاشور خانہ میں قدیم کیمرہ جات کا بھی تفصیلی طور پر معائنہ کیا اور پنجہ مبارک حسنؓ و حسین ؓ پر پھول چڑھائے اور ڈی ایس پی نے شہیدان کربلا کو بھرپور خراج پیش کیا۔ اس موقع پر انچارج ایس آئی اوٹکور نوید احمد بھی موجود تھے۔ ڈی ایس پی نارائن پیٹ پی لنگپا نے کہا کہ اوٹکور میں تاریخی علم جلوس کے لئے وسیع انتظامات کئے جائیں گے اور حساس مقامات پر پولیس کی چوکسی کے لئے ضلع کلکٹر کی بھی ہدایت ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ایس پی نے الاوہ عاشور خانہ بڑے پیر میں عقیدت مندوں کی اور زائرین کی سہولتوں کا بڑی تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ 10 محرم چہارشنبہ سواری علم مبارک رات دیر گئے 11 بجے بمقام روشن ساگر (بڑا تالاب) کے بالائی چبوترے پر جہاں قدیم دور کے دو پتھروں کی نشانی کنندہ ہے ان مقام پر ہزاروں عقیدت مندوں کا کافی ہجوم ہوتا ہے۔ اس طرح ان مقامات پر سی آر پی اور بھاری جمعیت میں پولیس اور خواتین پولیس عملہ اور پولیس دستہ کو متعین کیا جائے گا۔ پولیس کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے اشرار پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ کلکٹر ضلع محبوب نگر متحدہ ضلع نارائن پیٹ کلکٹر نے کہا ہیکہ اوٹکور کا محرم تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس لئے نارائن پیٹ کے علاوہ محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی کے علاوہ دیگر مقامات کے پولیس عملہ کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ پولیس کے سخت صیانتی انتظامات سے زائرین کو دشواریاں نہ ہوں محرم میں ہندو مسلم اور عقیدت مندوں کا سلسلہ کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس موقع پر متولی عاشور خانہ امام حسن و حسین ؓ سواری علم خلیل احمد بڑے پیر نے ڈی ایس پی نارائن کو تبرکات سے نوازا۔