اوٹکور منڈل میں کانگریس کا شاندار مظاہرہ

   

اوٹکور۔11 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور منڈل میں سرپنچ انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کانگریس نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے زبردست کامیابی حاصل کی نیڑگڑتی، ایرگدھ پلی اور یتما ریڈی پلی، گرام پنچایتوں میں تینوں نشستوں پر سرپنچ پر متفقہ طور پر کامیابی حاصل کی۔ ان گرام پنچایتوں میں کانگریس کے حمایت یافتہ امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔ ریاستی وزیر برائے ڈاکٹر وی سری ہری نے نومنتخب سرپنچوں سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے ان حضرات کو دلی مبارکبادی دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کانگریس حلقہ اسمبلی مکتھل اور خصوصاً دہی علاقوں کی ترقی اور ہمہ گیر فلاحی کاموں کو بڑی پابندی کے ساتھ تعاون کرے گی۔ اس طرح راملو، تمیا ریڈی پلی، بی سی جنرل ایوز سے سرپنچ منتخب ۔ بالامو لا جیا ماں نے اوگٹھ پلی سرپنچ سیٹ پر کامیابی حاصل کی جبکہ چوہان موہن نائیک، تھمیریڈ پلی کے سرپنچ منتخب ہوئے۔ تینوں گرام پنچایتوں میں وارڈ ممبر نشستیں بھی باہمی اتفاق رائے سے طئے ہوئیں۔ MPDO کشور کمار کے مطابق سیاست نیوز کو بتایا کہ تیسرے مرحلے کے سرپنچوں انتخابات میں ضلع کی 20 گرام پنچایتوں کے لئے 59 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 160 وارڈ ممبر سیٹوں کیلئے 357 امیدواروں نے حصہ لیا۔ نامزدگیوں کی واپسی کے مرحلے کی تکمیل اور انتخابی نشانات کے الاٹمنٹ کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے بھی انتخابات میں حصہ لیا۔ ان مقامات پر کانگریس کے تین سرپنچوں کی کامیابی پر جشن منایا گیا۔