اوٹکور میں تاریخی علم جلوس کیلئے وسیع انتظامات

   

Ferty9 Clinic

حساس مقامات پر پولیس کی چوکسی ، ضلع کلکٹر ہری چندنا کا دورہ ، عقیدت مندوں کی سہولتوں کا جائزہ
اوٹکور :۔ مستقر اوٹکور میں تاریخی محرم جلوس کو پرامن منانے ضلع ایس پی اور ڈی ایس پی نارائن پیٹ اور ضلع کلکٹر سری ہری چندنا آئی اے ایس نے اچانک اوٹکور کا دورہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن جاتے ہوئے الاوہ امام حسنؓ و حسینؓ کے عاشور خانے میں حاضری دی اور شہیدان کربلا کو بھرپور خراج پیش کیا ۔ سواری علم کے گزرنے والے اہم راستوں کا اور مقامات کا جائزہ لیا اور تفصیلات سے آگاہی کی ۔ یہ علم تاریخی محرم سے جانے جاتے ہیں ۔ پولیس حساس مقامات پر چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے ۔ ضلع کلکٹر ہری چندنا نے کہا کہ 10 ویں محرم کو باہر سے آنے والے عقیدت مندوں کو ان کی حفاظت کرنے کیلئے عاشور خانے سے دور کھلے میدان جیسے شادی خانہ گراؤند اور دیگر مقامات پر رکھا جائے گا تاکہ زائرین کو تکلیف نہ ہوسکے ۔ پولیس کی جانب سے عاشور خانے بڑے پیر محلہ میں اس مقام پر ہمیشہ میٹھائی کی دوکانات اور دیگر تجارتی کاروبار کرنے والوں پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ مقام سے دور 5 کلو میٹر پر اپنے اپنے کاروبار کرسکتے ہیں ۔ 10 محرم بروز جمعہ سواری علم مبارک رات 10 بجے بمقام روشن ساگر ( بڑا تالاب ) بالائی چبوترے پر قدیم دور کے دو پتھروں کی نشانی کنندہ ہے ان مقام پر ہزاروں عقیدت مندوں کا کافی ہجوم ہوتا ہے ۔ اس طرح ان مقامات پر سی آر پی دستہ اور بھاری جمعیت میں پولیس اور خواتین پولیس عملہ اور پولیس دستہ کو متعین کیا جائیگا ۔ پولیس کنٹرول روم قائم کئے ہوئے ہے تاکہ اشرار پر کڑی نظر رکھے ۔ کلکٹر ضلع نے کہا کہ ضلع محبوب نگر و نارائن پیٹ اور دیگر مقامات میں اوٹکور کا محروم تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس لئے نارائن پیٹ پولیس کے علاوہ محبوب نگر ، ناگرکرنول ، ونپرتی کے علاوہ دیگر مقامات کے پولیس عملہ کو بھی تعینات کیا جائیگا اور اس سلسلے میں بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ پولیس کے سخت صیانتی انتظامات سے زائرین کو دشواریاں نہ ہوں ۔ محرم میں ہندو مسلم دور دراز سے آتے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی محرم کو پرامن طریقہ سے منائیں اور گنگاجمنی تہذیب کو برقرار رکھیں ۔