اوٹکور میں حضرت روشن علی باباؒ کی عرس تقاریب

   

اوٹکور۔ 17 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قاضی عبدالخالق صدر درگاہ کمیٹی اوٹکور کے سابق سرزمین ہند کو پوری دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ صف اول کے اولیائے کرام میں حضرت سید شاہ روشن علی باباؒ اولیاء کا شمار ہوتا ہے۔ شہر اوٹکور میں آپ کا آستانہ ہے۔ آپ کو حضرت سید شاہ بوچ قلندر چشتی ؒ سے سلسلہ چشتیہ نظامیہ میں بیعت و خلافت تھی۔ آپؒ کا سلسلہ قطب دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو درازؒ سے جاملتا ہے۔ 1163ء میں آپ کا وصال ہوا۔ ہندو خاندانوں میں زمانہ دراز سے یہ رواج چلا آرہا ہے کہ وہ شادی بیاہ کے موقع پر عقیدت و احترام کے ساتھ درگاہ حضرت سید شاہ روشن علی باباؒ پر حاضری دیتے ہیں اور اس حاضری کے بعد دوسرے رسوم انجام دیتے ہیں۔ ہر سال آپ کا عرس منایا جاتا ہے۔ حضرت سید شاہ روشن علی بابا کے عرس کی سہ روزہ تقاریب 18، 19 اور 20 اگست (پیر، منگل، چہارشنبہ) کو منعقد ہوگی۔ 18 اگست کی رات 8:30 بجے بعد نماز عشاء برآمدگی صندل مبارک ہوگی۔ صندل مالی کے بعد چادر گل چڑھائی جائے گی اور مراسم صندل انجام دی جائیں گی۔ اسی روز بعد نماز ظہر بمقام شاہی مسجد علی عادل شاہی اوٹکور میں طعام کا معقول انتظام رہے گا۔ 19 اگست کی صبح احاطہ درگاہ میں چراغاں اور ختم القرآن ہوگا۔ جلسہ عظمت اولیائے کرام ہوگا۔ 20 اگست چہارشنبہ کو بعد نماز فجر حضور خیرالانامؐ کے ساتھ عرس تقاریب اختتام پذیر ہوں گی۔ واضح رہے کہ درگاہ کی چار دیواری منہدم ہوچکی ہے۔ باب الداخلہ شکستہ ہوچکا ہے۔ محکمہ اوقات سے امداد جاری کرنے کی شدید ضروری ہے۔ عرس کی راست نگرانی SI وی رمیش اور دیگر کریں گے۔