نارائن پیٹ ۔/22مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور مستقر میں ایک ہفتہ قبل سعودی عرب سے اپنے وطن واپسی پر اوٹکور کے متوطن کا ڈاکٹروں کی جانب سے طبی معائنہ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اوٹکورمحکمہ صحت گورنمنٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹر سریکانت ریڈی نے ایک صحافتی بیان کہا کہ اوٹکور کے محمد صادق نامی شخص جو حالیہ ایک ہفتہ قبل سعودی عرب سے اپنے آبائی وطن آنے کی اطلاع ملنے پر ہم نے طبی ٹیم کے ساتھ ان کے گھر پہنچ کر طبی جانچ و معائنہ کیا۔محمد صادق کئی سال سے ذریعہ روزگار کے سبب سعودیہ میں حال مقیم ہیں۔جاریہ دنوں کرونا وائیرس وبا پھیلنے پر 14 مارچ کو وہ آبائی وطن آنے پر فورا اس کی اطلاع ملنے پر سریکانت ریڈی کی ٹیم متوفی کا طبی معائنہ کرنے گھر پہنچی۔بعد ازیں کرونا وائیرس کے تمام طبی معائنہ کرنے کے بعد متاثرہ شخص کے ہاتھ پر ایک اسٹامپ HOME QUARANTINED TILL(طبی قید) لگاکر متاثرہ شخص کو گھر پر 14 دن تک طبی قید رہنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نے کہا کہ متاثرہ شخص کے تمام ٹیسٹ کئے گئے اور سب کے سب نارمل پائے گئے۔اس موقع پر ڈاکٹر نے کہا کہ عوام کرونا وائیرس سے مت گھبرائیں خود کی صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں کو اچھی طرح سے صاف دھوئیں۔اگر کسی کو سردی کھانسی بخار سانس لینے میں ایسی شکایات ہوں تو فورا ڈاکٹر سے رجوع ہوں اور سوشل میڈیا پر دھیان نہ دیں۔ اس موقع پر ایم پی ایچ او ہیم لعل’اے این ایم شا?یلجا’آروگیہ مترا سریش کے علاوہ طبی ٹیم بھی شریک تھی۔