اوٹکور میں عادل شاہی عیدگاہ کے صفائی انتظامات کا مطالبہ

   

اوٹکور ۔ اوٹکور کا عادل شاہی عیدگاہ جہاں پر اوٹکور مستقر کے علاوہ منڈل کے تمام مواضعات سے فرزندان توحید عید الفطر اور عید الاضحی کی نمازیں ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر عیدگاہ کمیٹی شاہی محمد الیاس مکتھل نے کیا۔ انہوں نے مقامی سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی سے پرزور مطالبہ کیا کہ صاف صفائی کے لئے گرام پنچایت فوری کام کروائیں۔ عیدگاہ کے اندرونی اوربیرونی مقامات پر خاردار جھاڑیاں ہیں۔ اس کو بھی صاف کروائیں۔ مچھروں کے انسداد کے لئے ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عیدگاہ میں ٹھنڈے پانی کا انتظام کروایا جائے تاکہ مصلیان کو تکلیف نہ ہو۔ اس کے علاوہ عید کی نماز کے ادائیگی کے فوری بعد مسلمان قبرستانوں کو جاکر مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اس سلسلے میں مسلم قبرستانوں کو صاف صفائی کا انتظام کیا جائے۔ اس موقع پر محمد سمیع اللہ ، محمد عارف اور دیگرموجود تھے۔