اوٹکور میں عوامی بازار کی دو سال کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد

   

مختلف مسائل پر غور ، نامہ نگار سیاست کی خدمات کی ستائش

اوٹکور /9 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور میں عوامی بازار کی دو سالہ معیاد کی تکمیل پر ایک تہنیتی تقریب جلسہ عام زیر صدارت گراما سرپنچ ، ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی منعقد ہوا ۔ شہ نشین پر جناب محمد پاشاہ حسن آباد سابق صدر مجلس ، جناب اروند ، جناب عبدالرحمن کوآپشن ممبر ، ضمیر علی امرچنتہ ٹی آر ایس قائد ، موہن ریڈی تلگودیشم پارٹی قائد ، جناب وگنیش ریڈی صدر منڈل کانگریس پارٹی ، جناب ناصر خان ، جناب محمد اسمعیل ،کونسلر گراما پنچایت ( مجلس قائد ) جناب محمد منظور احمد گنتہ نامہ نگار سیاست ، وقار یونس ٹیلر مجلس جناب ہنمنتو کونسلر بی جے پی مسٹر بھاسکر آر ایس ایس قائد ، حافظ محمد عبدالرحمن سکریٹری ہیومن ویلفیر سوسائٹی تلنگانہ کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ اس اجلاس میں جناب محمد منظور احمد گنتہ نامہ نگار سیاست کی دیرینہ صحافتی خدمات کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی بازار کئی سالوں پہلے اوٹکور میں تھا وہ بند ہوگیا ۔ زیادہ تر عوام اور سیاسی قائدین اور حرکیاتی نوجوانوں نے انتھک محنت کی ہے ۔ جوکہ اوٹکور میں بازار رونق بروز چہارشنبہ کو دیکھی جاتی ہے ۔ صدر اجلاس جناب ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی سرپنچ نے کہا کہ بازار میں آنے والوں کو سہولتوں کا فقدان ہے ۔ طہارت خانے نہیں ہیں اور لائٹس اور پانی کا انتظام بھی نہیں ہے اور موسم بارش میں بھی سہولت نہیں ہے ۔ اس کا معقول انتظام کیا جائے گا ۔ کاروبار کرکے واپس ہونے والوں کو اپنے اپنے مقامات جانے کیلئے تکایف پیدا ہو رہی ہے آر ٹی سی بسیں 9.30 نہیں ہے اس کو بحال کیا جائے گا ۔ اجلاس کے بعد تمام شرکاء کیلئے طعام کا انتظام کیا گیا ۔ سرپنچ نے خود کیک کاٹا اجلاس کی کارروائی محمود نے چلا