اوٹکور میں محرم جلوس اور گنیش وسرجن کے انتظامات

   

اوٹکور۔ ضلع ایس پی ڈاکٹر چیتنا نے بتایا کہ اوٹکور کا تاریخی محرم جلوس اور گنیش وسرجن کے لیے بھاری انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضلع سطح پر پولیس دستہ تعیناتی اور عوام کے لیے سہولت کی خاطر مقام مختلف مقامات پر پولیس کو تعینات کیا جائے گا۔ واصح رہے کہ اوٹکور کا تاریخی محرم محبوب نگر ضلع اور نارائن پیٹ ضلع میں بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اور گرام پنچایت سے بھی پانی کی سہولت کے لیے مزید نلوں کو لگایا گیا ہے اور جن مقامات سے سواری علم اور گنیش موریتوں کا گزر ہوتا ہے۔ اہم راستوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے۔ 9 اور 10 محرم کو پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہونے پائے۔ اس موقع پر سی آئی مکتھل بی نرسملو، سی شنکر، سپرپنچ مقامی سوریہ پرکاش ریڈی کے علاوہ کمیٹی ذمہ داران اور دیگر شریک تھے۔

اوٹکور میں بارش سے 100 مکانات منہدم
اوٹکور۔ اوٹکور میں بارش کے باعث منہدم ہوئے 100 مکانات کا تحصیلدار اوٹکور بھیمنا نے معائنہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اکثر مکانات مٹی کے بنے ہوئے ہیں۔ ان منہدم ہوئے مکانات کی لسٹ حکومت کو بھجوادیا گیا ہے۔ ایم ایل اے رام موہن ریڈی نے بھی دورہ کرتے ہوئے نقصان ہوئے مکانات اور کھانے پینے کی تمام اشیاء ضروری تھے نقصان ہونے پر حکومت کے ذریعہ امداد کروانے کا وعدہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی اشوک گوڑا، سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی اور دیگر موجود تھے۔