اوٹکور میں وقف اراضیات کو لیز کے نام پر قبضوں کی سازش

   

وقف عہدیداروں سے شکایت کے باوجود عدم کارروائی

اوٹکور /5 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سروے نمبر 13، 162، 163، 165، 166، 167، 222، 246، 870 میں جملہ 25 ایکڑ 14 گنٹے ہے ۔ جس پر کھیل کا میدان بنایا گیا ہے ۔ وقف زمین انعام زمین ہوتی ہے ۔ جوکہ مسلمانوں کو زرعی کاموں کیلئے دی جاتی ہے ۔ نارائن پیٹ ضلع اوٹکور مستقر پر وقف کی زمین جملہ 350 ایکڑ ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک سال قبل جماعت اسلامی ہند اوٹکور کی جانب سے ایک یادداشت ایم ایل اے حلقہ اسمبلی مکتھل سری ہری کو پیش کی گئی ہے ۔ اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو یہ زمین کاشتکاری زراعت کیلئے دی گئی تھی وہ اس وقت موجود نہیں رہے ۔ جن کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وقف کی زمینوں کو لیز کے نام پر ناجائز قبضہ کرتے ہوئے پٹہ زمینوں میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ مقامی مسلمانوں کی جانب سے کئی مرتبہ سرکاری عہدیداروں اور وقف عہدیداروں کو توجہ مبذول کروانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔ مقامی مسلمانوں نے وقف بورڈ چیرمین سید عظمت اللہ حسینی سے گذارش کی راہ ان زمینں کو ناجائز قبضہ سے نکال کر غریب مسلمانوں کے حوالے کرے ۔وقف بورڈ ٹاسک فورس ٹیم سے اوٹکور کے سیاسی و مذہبی قائدین نے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت اوٹکور میں اوقاف کے 100 جائیدادیں اور اراضی پرمشتمل زمینات ( اراضی ) کو واقف کردیا ۔ وقف اراضی پر ناجائز قبضہ کرکے من مانی لوٹ رہے ہیں۔ وقف بورڈ کے ٹیم سے بتایا کہ وقف اراضی کو کھیل کے میدان اور درگاہوں کے قریب ناجائز قبضہ ہو رہے ہیں۔ وقف بورڈ کے ذمہ داران اور محمد آصف خان تحصیلدار ، محمد ابراہیم ایگزیکیٹیو آفیسر محمد عبدالریاض ، وقف انسپکٹر محمد واجد سپروائزر ، محمد محبوب لیگل کلرک سے ملاقات کی اور فوراً ایکشن لینے کا پرزور مطالبہ کیا ۔ اس سلسلہ میں نارائن پیٹ آر ڈی او اوٹکور تحصیلدار واری کمار سے ملاقات کی اور اوٹکور کے اوقافی جائیدادوں کو ناجائز قابضین پر مشتمل رپورٹ اور صورتحال سے واقف کروایا گیا اور 4 دنوں میں وقف زمین کو کھیل کا میدان بنانے سے روکنے کو کہا گیا ۔ اس وفد کی شکل میں اوٹکور ممتاز دانشمندوں اور مذہبی جماعت کے نمائندوں میں قابل ذکر جناب محمد منصور علی امیر مقامی جمعات اسلامی، جناب عبدالرحمن صدر ایم پی جے محمد اسمعیل ( مجلس ) سابق کونسلر اوٹکور ، عبدالخالق ہوٹل بجوار ، محمد عباد الرحمن ٹی آر ایس و سابق نائب سرپنچ عبدالرحیم پورلہ ، فیاض نگری ، رفیع پورلہ ، شیخ سمیع اللہ کلوال ، سمیر اللہ بڑے پیر ، محمد سہیل ، عبدالقادر کرنول کانگریس اور دیگر موجود تھے ۔