اوٹکور:اوٹکور مستقر میں آج ٹیکہ ویکسین انجکشن دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر حکومت تلنگانہ کی جانب سے آج محکمہ صحت عامہ کی زیرنگرانی میں واقع گنتہ محلہ وارڈ نمبر 7 میں تقریبا 150 افراد کو ویکسین انجکشن دی گئی جن میں مرد و خواتین کے علاوہ نوجوان طبقہ بھی یہ ویکسین انجکشن لیتا ہوا نظر آیا۔اس موقع پر اوٹکور منڈل کے حافظ عبدالرحمن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریاست تلنگانہ میں جہاں کہیں بھی ہوں وہ ویکسن انجکشن لے کر کرونا وبا سے چھٹکارا پائیں۔اور اس کے علاوہ کونسلر محمد اسماعیل وارڈ نمبر 7 نے بھی ویکسین انجکشن لی اور عوام سے اپیل کی کہ اوٹکور مستقر میں جو حضرات ابھی تک ویکسین نہیں لئے ہیں وہ ویکسین انجکشن لے کر اپنے آپ کو اور اہل خانہ کو اس مہلک وبا سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوجائیں۔ اس موقع پر محکمہ صحت عامہ کے اسٹاف کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔
