اوٹکور میں 40 سال بعد عوامی بازار کا افتتاح

   

دیہی عوام کی سہولیات کیلئے اقدامات ، رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی اور دیگر کی شرکت

اوٹکور ۔ اوٹکور مستقر پر 40 سال کے بعد عوامی بازار کی کامیاب مساعی و جدوجہد زیر اہتمام مقامی مجلسی قائدین قابل ذکر کونسلر جناب عمر اسمعیل ، محمد ظہیر کونسلر ، سابق نائب سرپنچ محمد رفیع حافظ عبدالرحمن منڈل نائب صدر ، وارڈ ممبر ذمہ دار ، محمد مجاہد دیسائی ، محمد وقار یونس ، خواجہ حسین ، محمد فیاض نگری ، محمد اسمعیل مسعود ، فیاض احمد کرنول کے علاوہ دیگر مجلسی ذمہ داران نے بڑھ چڑھ کر بازار کی آبیاری اور اس کے انصرام اور تکمیل تک پہونچانے کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے اوٹکور منڈل کے قریبی مواضعات کے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے مستقر اوٹکور میں عوام کے سہولت کیلئے بازار کا اہتمام کروایا ۔ اس موقع پر بازار کو باقاعدہ بنانے اور اہتمام کرنے کی غرض سے سب سے پہلے مہمانان خصوصی کے طور پر رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر مقامی سرپنچ ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی و سرپنچ عبادالرحمن ، زیڈ پی ٹی سی اشوک گوڑہ ، ایم پیپی لکشمی نارائن ریڈی اور سابق زیڈ پی ٹی سی اروند کمار PACS چیرمین ایم بال ریڈی کوآپشن ممبر عبدالرحمن ، شبو بی جے پی ، ایم پی ٹی سی ہنمنتو اور دیگر موجود تھے ۔اس موقع پر مقامی بااثر اور زی شعور افراد کمیٹی کے صدور میں جناب محمد ابراہیم مکتھل ، امیر مقامی جماعت اسلامی ہند جناب محمد منصور علی گڈا ، ایکمینار مسجد صدر جناب محمد مقبول احمد ، شاہ بھائی ابراہیم رنگریز ، مسجد شاہی علی عادل شاہ ، جناب قاضی عبدالخالق عادل ، جناب عبدالخالق ، جناب محمد منیر احمد ، ضمیر علی امرچنتہ ، ناصر خان کے علاوہ مقامی صدور مساجد کمیٹی بھی موجود تھے ۔۔