حیدرآباد 7 جنوری (این ایس ایس) ریاستی حکومت نے جی ایچ ایم سی کے ایڈیشنل کمشنر / زونل کمشنر کے داخلی تبادلوں اور تعیناتی کی اجازت دے دی ہے۔ آر اوپیندر ریڈی کو جو فی الحال زونل کمشنر (جی ایچ ایم سی ایل بی نگر زون) خدمات انجام دے رہے ہیں، ایڈیشنل کمشنر (سینیٹیشن و ٹرانسپورٹ) جی ایچ ایم سی مقرر کیا گیا ہے۔ سکتا پٹنائک آئی اے ایس کو جو فی الحال ایڈیشنل کمشنر (آئی ٹی و یو سی ڈی) خدمات انجام دے رہے ہیں، تبادلہ کرتے ہوئے بحیثیت زونل کمشنر (ایل بی نگر زون) بجائے آر اوپندر ریڈی متبدلہ تعینات کیا گیا ہے۔