ایڈیلیڈ۔ ہندوستان کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میچ میں ہندوستان کے دونوں اوپنر پرتھوی شا اور مینک اگروال کو آؤٹ ہونے کے طریقے پر تنقید کی ہے ۔گواسکر نے اوپننگ جوڑی کی بیٹنگ تکنیک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی بیٹسمینس اپنے بیٹ اور پیڈ کے درمیان بہت فاصلہ رکھتے ہوئے بڑی غلطی کررہے ہیں۔ گواسکر نے کہا کہ اگروال کے بیٹ اور پیڈ کے مابین اتنا زیادہ فاصلہ تھا کہ اسکے درمیان سے ایک ٹرک بھی گزر سکتا ہے۔یاد رہے کہ میچل اسٹارک نے اننگز کے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر پرتھوی شا کو صفر پرآؤٹ کرکے پویلین کا راستہ دکھایا۔