اوپن اسکول دسویں اورانٹر امتحانات کا آج سے آغاز

   

گمبھی راؤ پٹ 3 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)راجنہ سرسلہ ضلع میں اوپن اسکول کے تحت دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا 4؍ نومبر سے آغازہوگا اورجو 16نومبر تک جاری رہے گا ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سرسلہ مسٹر رادھا کرشن نے اپنے صحافتی بیان میں بتائی ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رادھا کشن نے امتحان مرکز کے تعلق سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ انٹر امتحان لکھنے والوں ایم پی پی ایس ونکم پیٹ سرسلہ میں سنٹر رہے گا ۔ جبکہ دسویں جماعت کا امتحان لکھنے والوں کا سنٹر زیڈ پی ایس ایس نہرو نگر سرسلہ رہے گا ۔ انہوں نے امتحان لکھنے والے امیدواروں سے خواہش کی کہ وہ 9-30 بجے سے 12-30 بجے تک جاری رہنے والے اس امتحان میں آدھا گھنٹہ قبل امتحان گاہ میں شرکت کریں ۔