اوپن ایس ایس سی، انٹر میں داخلے ، 10 اگسٹ آخری تاریخ

   

نارائن پیٹ میں کلکٹر کے ہاتھوں پوسٹر کی اجرائی ، تعلیم کے زرین مواقع سے استفادہ کی اپیل

نارائن پیٹ ۔3۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہر کسی کو تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ہوتی ہے ، لیکن بہت سے طلباء خاندانی حالات اور غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہتے ہیں، اس لئے حکومت نے اوپن اسکول کی اسکیم وضع کی ہے تاکہ ان نوجوان ، مرد و خواتین ، لڑکے لڑکیوں کو مواقع حاصل ہوں کہ وہ درمیان میں اپنی پڑھائی نہ چھوڑ دیں ، ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر کویا سری ہرشا ، آئی اے ایس نے ضلع کلکٹریٹ کے میٹنگ ہال میں اوپن اسکول کے پوسٹر کی رسم اجرائی کے موقع پر کیا ، انہوں نے سلسلہ گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی عمر 14 سال ہے اور آپ کو پڑھنا اور لکھنا آتا ہے ، تو اوپن اسکول میں داخلہ لے سکتے ہیں اور درخواست داخل کر کے ایس ایس سی کا امتحان دے سکتے ہیں اور انٹر میں شامل ہونے کیلئے آپ کا 16 سال ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نارائن پیٹ ضلع کے طلباء کو 10 اگسٹ سے قبل آن لائن درخواستیں داخل کرنے کا موقع حاصل رہیگا ، حکومت داخلہ لینے والے طلباء کو مفت کتابیں اور مطالعہ کا مواد فراہم کرتی ہے ، مقامی طلباء اپنے اپنے مقام پر راست مقامی ہائی اسکولوں میں مشترکہ داخلہ لے سکتے ہیں ۔ اس کی ذمہ داری ضلع کے کئی اسکولوں کے صدور مدراس کو سونپی گئی ہے ، اس میں ایس ایس سی اور انٹر کے طلباء کیلئے ہر اتوار کو کلاسیز کا اہتمام بھی کہا جائیگا ۔ مختلف محکموں میں کام کرنے والے ملازمین بھی کلاسوں میں شرکت کرتے ہوئے امتحانات دے سکتے ہیں ، اوپن اسکول کے ذریعہ کامیاب طلباء کو سرٹیفیکٹ دیا جائیگا انہیں ان طلباء کے برابر سمھا جائیگا جو براہ راست اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ اوپن یونیورسٹیاں اوپن ڈگری کرنے پر سرٹیفیکٹ دی رہی ہیں ۔ لیکن اوپن اسکول واحد سرکاری ادارہ ہے ، جو ایس ایس سی و انٹر سرٹیفیکٹس کو ترک شدہ ، کھلے عام طریقہ سے دی رہی ہے ، یہاں یہ سہولت بھی فراہم کی گئی ہے کہ پڑھائی مکمل کرنے کے بعد طلباء اگر ESS پاس کرتے ہیں تو باقاعدہ اور اوپن انٹر میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔ نیز انٹرمیڈیٹ تکمیل کرنے کے بعد IIT اور NEET امتحانات میں شرکت اور تمام ڈگریاں بھی حاصل کرسکتے ہیں ، داخلے کیلئے آخری تاریخ 10 اگسٹ اور جرمانے کے ساتھ 30 اگسٹ تک داخلہ لے سکتے ہیں ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسٹر رویندر دیگر موجود تھے ۔