اوپن اے آئی کا ناروے میں پہلا یورپین ڈیٹا سنٹرقائم کرنے کا اعلان

   

اوسلو، یکم اگست (یو این آئی) اوپن اے آئی نے ناروے میں اپنا پہلا یورپین ڈیٹا سنٹر قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی نے کلاؤڈ انفراسٹرکچر فراہم کرنے والے برطانوی کمپنی این اسکیل گلوبل ہولڈنگز اور ناروے کی انرجی کمپنی ایکر کے ساتھ شراکت داری میں اپنا پہلا یورپین ڈیٹا سنٹراسٹار گیٹ ناروے قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ڈیٹا سینٹر شمالی ناروے میں نارویک کے قریب جائے گا اور اس جگہ کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ وہاں کا موسم ٹھنڈا ہے اور وہاں ہائیڈرو پاور دستیاب ہے ۔ ڈیٹا سینٹر کی تعمیر پر ابتدائی طور پر تقریباََ 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی اور یہ مکمل طور پر قابل تجدید توانائی سے چلنے والا ڈیٹا سنٹر ہوگا۔

وائٹ ہاؤس میں 20 کروڑ ڈالر سے نیا بال روم تعمیر ہوگا
واشنگٹن، یکم اگست (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں ایک نئے اور شاندار بال روم کی تعمیر کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے جس پر 200 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں نئے بال روم کی تعمیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دیرینہ خواہش ہے۔