حیدرآباد۔/28 جون، ( سیاست نیوز) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے ڈگری کے اہلیتی امتحان کے نتائج جاری ہوچکے ہیں۔ ڈگری بی اے ، بی کام، بی ایس سی میں راست داخلے ہوں گے۔ انٹر یا اس کے مماثل کامیاب بھی۔ داخلہ بغیر انٹرنس کے ہوگا۔ داخلے کی معلومات اور رہنمائی کیلئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر 4 بجے تا 7 بجے شام رجوع ہوسکتے ہیں۔ محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ لاڈ بازار040-24510012 پر ربط کریں۔
سٹ ون ٹریننگ سنٹر میں
فنی کورسیس میں داخلے
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( راست ) : سٹ ون ٹریننگ سنٹر عیدی بازار میں مختلف کورسیس میں 50 فیصد فیس کی رعایت پر لڑکیوں اور خواتین کو داخلے جاری ہیں ۔ فیشن ڈیزائننگ کورس مدت 6 ماہ جب کہ گارمنٹ میکنگ 6 ماہ ، بیوٹیشن 3 ماہ ، فیبرک پینٹنگ 3 ماہ ، زگ زاگ 3 ماہ کا کورس ہے ۔ تفصیلات کیلئے سنٹر انچارج فون 7993325634 آفس اوقات میں صبح 10-30 تا 5 بجے شام خواتین و طالبات ربط کریں ۔۔