حیدرآباد 13 جولائی (سیاست نیوز) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ایم بی اے اور ایم بی اے (ہاسپٹل اینڈ ہیلت کیئر مینیجمنٹ) کورسیس میں داخلہ کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کیں۔ مذکورہ کورسیس میں داخلہ کیلئے انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کے خواہشمند امیدوار آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ دونوں کورسیس کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 جولائی ہے۔ ایسے امیدوار جنہوں نے آئی سیٹ 2025 میں کوالیفائی کیا ہے اور بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے MBAET-2025 میں کوالیفائی کیا وہ راست داخلہ کے اہل ہیں۔ امبیڈکر یونیورسٹی اہلیتی امتحان کا 10 اگست کو انعقاد عمل میں آئیگا۔ امتحان کے اوقات دوپہر 2 تا سہ پہر 3:30 بجے رہیں گے۔ امتحانی مراکز اور تفصیلات کیلئے ویب سائٹ www.braouonline.in یا www.braou.ac.in پر وزٹ کریں۔ 1