اوپن یونیورسٹی میں ایم اے اردو اور ڈگری کورسیس میں داخلے

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ایم اے اردو اور انڈر گریجویشن کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں راست داخلے جاری ہیں ۔ ایم اے اردو کیلئے کوئی بھی ڈگری کامیاب جب کہ انٹر میڈیٹ یا اہلیتی امتحان (انٹرنس ) کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ ذریعہ تعلیم ، تلگو ، انگلش اور اردو ہے ۔ تین سالہ ڈگری کورس دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے ۔ مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے گریجویشن کی تکمیل کرسکتے ہیں ۔ داخلے کی معلومات اور رہنمائی کیلئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر 4 تا 7 بجے شام رابطہ کرسکتے ہیں ۔۔