ناگرکرنول:۔بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ ڈگری چھٹے سمسٹر کے امتحانات 2017، 2018 اور 2019 بیاچ کے طلباء کو 6 جون فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔300 روپے کی لیٹ فیس کے ساتھ 10 جون تک سمسٹر کی فیس ادا کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امتحانات 28 جون سے 3 جولائی تک منعقد ہوں گے۔طلباء امتحان کی فیس یونیورسٹی کی ویب سائٹ،می سیوا سینٹرز، کامن سروس سینٹرز کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔
سرپنچ ، نائب سرپنچ اور پنچایت سکریٹری معطل
نظام آباد :ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے ویلپور منڈل کے لکورہ گرام پنچایت سرپنچ ، نائب سرپنچ ، پنچایت سکریٹری کی دھاندلیوں پر تحقیقات کے بعد ان دونوں کو معطل کرتے ہوئے احکامات جاری کیا ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ لکورہ گرام پنچایت کے 1510112 روپئے کے خرچ نہ بتانے اور ٹراکٹر کا غلط استعمال ، غیر مجاز لے آئوٹ کو فروغ دینے اور صحافیوں پر کئے گئے حملوں کے خلاف ان تینوں کو معطل کرتے ہوئے احکامات جاری کیا ۔