اوپن یونیورسٹی پی جی امتحانی فیس ادخال تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے پی جی سالانہ امتحانات برائے ایم اے / ایم سی اے ، پی آر ، ایم کام ، ایم ایس سی ، ایم بی اے ، ایم ایل آئی سیز ، بی ایل ایس سیز اور تمام پی جی ڈپلومہ سرٹیفیکٹ پروگرامس امتحانات کے لیے ادخال فیس کی آخری تاریخ میں 10 نومبر تک توسیع دی ہے ۔ امیدوار کسی بھی اے پی / ڈی ایس آن لائن سنٹرس یا پھر ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ مقرر تاریخ تک امتحانی فیس داخل کرسکتے ہیں ۔۔