اوپن یونیورسٹی ڈگری داخلہ کے لیے انٹرنس ٹسٹ آج ادخال درخواست کی آخری تاریخ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( راست ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2019 میں بی اے ، بی کام اور بی ایس سی سال اول میں بغیر کسی تعلیمی قابلیت کے بناء اہلیتی امتحان کے ذریعہ داخلوں کے لیے دوسرے اہلیتی امتحان میں شرکت کے لیے ادخال فارم کی آخری تاریخ 25 جولائی 2019 مقرر ہے ۔ جب کہ یونیورسٹی کے کیمپس جوبلی ہلز میں اسپاٹ رجسٹریشن 26 جولائی آخری اور قطعی تاریخ رکھی گئی ہے ۔ اہلیتی امتحان 4 اگست بروز اتوار صبح 10 تا 12-30 بجے منعقد ہوگا ۔ خواہش مند امیدوار کسی بھی ای سیوا / می سیوا سے رجسٹریشن فارم داخل کرسکتے ہیں ۔ یونیورسٹی کے بموجب ڈگری اہلیتی امتحان اردو ، تلگو اور انگلش میڈیم میں ہوگا۔ اہلیتی امتحان کی کامیابی کے بعد اردو ، تلگو یا پھر انگلش میڈیم ڈگری میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔ انٹر میڈیٹ ناکام یا پھر بناء کسی تعلیمی قابلیت کے 18 سال مکمل کرنے والے اہلیتی ٹسٹ کے ذریعہ ڈگری میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے اسٹڈی سنٹرس گورنمنٹ ڈگری اینڈ پی جی کالج فار ویمنس حسینی علم ، گورنمنٹ سٹی کالج نزد واقع ہائی کورٹ یا گورنمنٹ جونیر کالج عالیہ گن فاونڈری سے راست ربط کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے مسٹر ویلادری فون نمبرات 9959850497 یا 9000729590 پر ربط کریں ۔۔