اوپن یونیورسٹی ڈگری و ایم اے اردو میں داخلے

   

حیدرآباد : 25جولائی (راست) ڈاکر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں گریجویشن کورسیس بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ یا اس کے مماثل کورس کامیاب امیداور اہل ہیں ۔ جبکہ ایم اے اردو میں داخلہ کیلئے ایک مضمون اردو کے ساتھ ڈگری کامیابی پر داخلے کے اہل ہیں ۔ داخلے کی معلومات و رہنمائی کیلئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلوخانہ لاڈ بازآر پر 9542796110 پرربط کریں۔

ایمسیٹ اور نیٹ کا تمثیلی امتحان
حیدرآباد : 23جولائی (راست) ایمسیٹ انٹر ایم پی سی / بی پی سی طلبہ کیلئے 160 سوالات اور 160 نشانات کا ہے اور نیٹ( میڈیکل انٹرنس) ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے 180 سوالات 720 نشانات پر مشتمل ہیں ۔ اس کا ایک اہم تمثیلی امتحان اتوار 25 جولائی کو 11بجے تا 2بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیاہے ۔ دوران امتحان اہم رہنمائی بھی ہوگی ۔ جناب اکبر صدیقی نیٹ کی تیاری پر لکچر دیں گے ۔ انٹر ، بی پی سی ، ایم پی سی طلبہ وقت پر شرکت کریں ۔ نیٹ کی 40 دن کا کراش کورس ٹسٹ مٹیریل اور کتب بھی مہیا کئے جائیں گے ۔