بھونیشور، 6 جون (یو این آئی) اوڈیشہ کے برگڑھ ضلع کے پرانے میلچامنڈا حلقہ کے سابق ایم ایل اے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر محمد رفیق کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 71 برس تھی۔ وہ کچھ عرصہ سے برگڑھ کے ایک ہاسپٹل میں زیر علاج تھے ۔ رفیق 2004 میں میلچامنڈا حلقہ سے اوڈیشہ قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے ۔ وہ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر اور سہیلا درگا پوجا کمیٹی نائب صدر بھی رہے۔ اوڈیشہ ریاستی بی جے پی کے صدر منموہن سامل اور ریاستی جنرل سکریٹری (تنظیم) مانس کمار موہنتی نے رفیق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔