اوڈیشہ میںدو بسوں میں ٹکراؤ ‘ 3 افراد ہلاک

   

مہلوکین کا چھتری ناکہ سے تعلق ۔ درشن کیلئے روانہ ہوئے تھے
حیدرآباد 13 جولائی 🙁 سیاست نیوز ): پرانے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تین افراد اوڈیشہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے جو اوڈیشہ کے ہندو مذہبی مقامات کے درشن کے لیے روانہ ہوئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اڈیشہ کے برمپورم کے پاس دو بسوں میں تصادم پیش آیا ۔ جہاں ایک بس میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے یاتری سوار تھے ۔ دونوں بسیں ایک دوسرے سے متصادم ہوگئیں جس کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک دو دیگر زخمی ہوگئے حادثہ میں ہلاک افراد کی شناخت کرانتی ‘ ایلیا اور اودے سنگھ کی حیثیت سے کرلی گئی جن کا تعلق پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ سے ہے ۔ بس میں 30 افراد سوار تھے جو منادر کے درشن کیلئے خانگی بس میں روانہ ہوئے تھے ۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ زخمیوں میںتین کی حالت تشویشناک ہے ۔ حادثہ میں بس کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا اور مہلوکین میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے ۔ زخمیوں کو پولیس نے دواخانہ منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ ع