بھوبنیشور 8 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اوڈیشہ میں ایک ٹرک ڈرائیور کو گذشتہ ہفتے نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت 86,500 روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ یہ ملک میں اب تک کا سب سے بھاری جرمانہ ہے ۔ یہ جرمانہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ ڈرائیور کسی لائسنس کے بغیر گاڑی چلا رہا تھا اور مقررہ سے زیادہ لوڈ منتقل کر رہا تھا ۔ ڈرائیور نے جملہ 70 ہزار روپئے جرمانہ ادا کردیا ۔