اوڈیشہ میں امتناعی احکامات (لاک ڈاون)کی 30 اپریل تک توسیع کی گئی

   

بھوبنیشور: اوڈیشہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو موثر طریقے سے روکنے کے لئے ریاست میں جاری لاک ڈاؤن کو 30 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلی نوین پٹنائک نے اپنے وزرا کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے بعد اعلان کیا کہ اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے 17 جون تک بند رہیں گے۔

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ، “ہم نے لاک ڈاؤن کی مدت 30 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، اور اس سلسلے میں ایک سفارش مرکزی حکومت کو بھیجی جائے گی۔

پٹنائک نے کہا کہ ریاست نے مرکز سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ 30 اپریل تک اوڈیشہ کے لئے ٹرینوں اور پروازوں کی خدمات بند کرے۔

اس وبائی مرض کی روک تھام کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے 24 مارچ کو ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا ، اور اسے 15 اپریل کے دن ختم کیا جانا تھا۔