بھوبنیشور۔ 25؍ڈسمبر ( ایجنسیز )اوڈیشہ میں سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو تلگو ماؤنوازوں کے ایک اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔ گنیش یوکی، 69، سی پی آئی (ماؤسٹ) کے ایک اعلیٰ سطحی مرکزی کمیٹی کے رکن اور اس کے اوڈیشہ آپریشنز کے سربراہ کو رامپا جنگلاتی علاقہ میں بارڈر سیکورٹی فورس اور سینٹرل ریزرو پولیس کی ٹیموں نے ہلاک کر دیا۔تصادم میں دو خواتین کیڈر سمیت چھ ماؤنواز مارے گئے۔ تقریباً صبح 9 بجے، سیکورٹی فورسز کا رمبھا فاریسٹ رینج میں مسلح ماؤنواز دستے سے سامنا ہوا۔ اس دوران فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا۔ دوپہر تک، سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے چھ ماؤنوازوں کی نعشیں برآمد کیں، جن میں گنیش اوئیکے کی نعش بھی شامل ہے۔یہ انکاؤنٹر 23 دسمبر کو ملکانگیری میں 22 ماؤنوازوں کے ہتھیار ڈالنے کے فوراً بعد ہوئے ہیں۔جمعرات کے آپریشن سے ماوسٹ تحریک کمزور ہوئی ہے ۔
