بھوبنیشور ۔7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) اوڈیشہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے باعث ایک مزید مریض کی ہلاکت کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد نو ہو گئی ہے ۔محکمہ صحت اور خاندانی بہبود نے کہا کہ ریاست کے ہاٹ اسپاٹ ضلع گنجام میں ایک 55 سالہ شخص تپ دق اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھا اور اس کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی بھی تصدیق ہوئی تھی ۔ اسپتال میں دوران علاج متاثرہ شخص نے دم توڑ دیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے 16 اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آئے 75 نئے کیسز میں سے کھردھا اور سندر گڑھ سے 18-18 ، جاج پور سے سات اور کٹک اور بولن گیر سے پانچ پانچ کیسز شامل ہیں ۔