بھونیشور : حکام نے بتایا کہ 2 جون کو بہاناگا ٹرین حادثہ کے ایک اور مسافر کی اتوار کو موت کے بعد حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 292 ہو گئی ہے ۔مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والا مسافر پلٹو نسکر، کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھا اس نے دن کے وقت آخری سانس لی۔حکام نے 6 جون کو بالاسور ضلع کی رپورٹوں کی بنیاد پر ٹرپل ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 288 بتائی تھی۔اس کے بعد سے ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال میں زیر علاج چار مسافروں کی موت ہو چکی ہے ۔ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال میں مرنے والے چار میں سے تین کا تعلق بہار سے ہے اور ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے ۔