اوڈیشہ کے تمام وزراء سمیت اسمبلی اسپیکر نے بھی استعفیٰ دے دیا

   

اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے اپنی کابینہ کے تمام وزراء کے استعفے قبول کر لیے ہیں۔ جلد ہی ریاستی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل ہونے جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نئی کابینہ 5 جون کو حلف اٹھائے گی سب سے پہلے اوڈیشہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر سوریہ نارائن پاترو نے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اس کے بعد تمام وزراء نے باری باری اپنے استعفے بھی جمع کرادیے بی جے ڈی نے گزشتہ ماہ 29 تاریخ کو اپنے دور اقتدار کے تین سال مکمل کئے۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ سی ایم نوین پٹنائک کابینہ میں ردوبدل کر سکتے ہیں۔ کچھ تنازعات بھی سامنے آئے تھے جس کے بعد نوین پٹنائک نے اپنے تمام وزراء سے استعفیٰ لے کر نئی کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا نوین پٹنائک 20 جون سے بیرون ملک سفر کرنے والے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا روم اور دبئی کا دورہ طے ہے۔ اس سے پہلے وہ نئی کابینہ تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ نئے وزراء اتوار کو ہی حلف اٹھائیں گے۔