اوڈیشہ کے عاشق کی حیدرآباد میں خود کشی

   

انتہائی اقدام سے قبل آخری تحفہ خریدنے محبوبہ کو آن لائن رقم بھیجی
حیدرآباد ۔ 16 اگسٹ ۔ ( سیاست نیوز) اُڑیشہ کے عاشق نوجوان نے حیدرآباد پہونچ کر خودکشی کرلی جس نے اپنے گھر میں کولکتہ روانگی کا ذکر کیا تھا اور حیدرآباد محبوبہ سے ملاقات کیلئے پہونچا ۔ سبھاش نائیک نے شمس آباد کی ایک ہوٹل میں خودکشی کرلی جس نے انتہائی اقدام سے قبل محبوبہ کو فون کرتے ہوئے خودکشی کرنے کا فیصلہ سنایا اور بذریعہ فون محبوبہ کو پیسے روانہ کرتے ہوئے آخری تحفہ خریدنے کی خواہش ظاہر کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سبھاش نائیک اُڑیشہ کا متوطن تھا جو بی فارمیسی کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ ایک سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعہ اس کی پہچان شمس آباد علاقہ کی ساکن لڑکی روزلین ساہو سے ہوئی ان کی پہچان دوستی اور محبت میں بدل گئی ۔ ان دونوں نے ملاقات کا ارادہ کرلیا اور سبھاش 11 اگسٹ کے دن اپنے مکان سے نکلا اس نے والدین کو بتایا کہ وہ کولکتہ جارہا ہے لیکن اس نے محبوبہ سے ملاقات کے لئے حیدرآباد کا رُخ کیا ۔ 12 اگسٹ کے دن روزلین سے ملاقات کی اور پھر 13 اگسٹ کے دن دوبارہ اس نے محبوبہ سے ملاقات کی اور کینڈل لائیٹ ڈنر کی پیشکش کی لیکن روزلین نے سبھاش کو انکار کردیا جس کے بعد سبھاش نے روزلین سے ہوٹل آنے کی خواہش کی لیکن روز لین نے ہوٹل آنے سے بھی انکار کردیا جس کے بعد دونوں میں بحث و تکرار ہوگئی اور سبھاش نے روزلین پر کسی اور سے بات چیت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہوٹل اپنے کمرے واپس لوٹا اور فون پر رقم روآنہ کرنے کے بعد اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع