برہم پور 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ نامعلوم اشرار نے قصبہ پولسرا کے کے پانچ مقامات پر بم دھماکے کئے۔ اُنھوں نے پانچ مقامات پر دیسی ساختہ بم پھینک کر راہ فرار اختیار کی۔ اِس کارروائی کی وجہ اور خاطیوں کی شناخت ہنوز نامعلوم ہے۔ زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت سنگین ہے۔ طلایہ گردی میں شدت پیدا کردی گئی ہے تاکہ خاطیوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جاسکے۔