حیدرآباد :۔ اوکرج انٹرنیشنل اسکول بچو پلی نے اپنے نئے 3196 مربع فٹ پر محیط لائبریری کا آج افتتاح کیا ۔ اس ورچوئل اجلاس میں طلباء سے کنگشوک ناگ ، رائٹر و سینئیر جرنلسٹ ، مسٹر شومی داس ، آئی بی ایجوکیشن ویژنری اور جنرل سکریٹری فاونڈیشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس نے خطاب کیا ۔ مسٹر کنگشوک نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوکرج اسکول میں لائبریری کا افتتاح کرنا ایک اچھا تجربہ رہا ۔ لائبریری کو ’مطالعہ دوست ‘ انداز میں سجایا گیا ہے اور تمام کتابیں ’ اوپن شیلف ‘ میں دستیاب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کتابوں کے ذخیرہ میں انہیں خود ان کی تحریر کردہ پہلی کتاب ’ دی ڈبل لائف آف راما لنگا راجو ‘ بھی ملی جسے اب فلم کی شکل دی گئی ہے ۔ ہر موضوع پر جس میں فکشن ایڈونچر اور پر اسرار کہانیاں شامل ہیں ۔ لائبریری میں دستیاب ہے ۔ لائبریری میں طلباء کو دیگر سہولیات بھی دستیاب ہیں جن میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کرنے والے کم عمر طلباء کا سیکشن بھی ہے جہاں کھلونے بھی دستیاب ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ دیگر طلباء کو ڈیجیٹل ڈیٹا اور سرفنگ تک بھی رسائی حاصل ہے ۔ لائبریری میں انسائیکلو پیڈیا کا تازہ ترین ایڈیشن بھی موجود ہے ۔ اس موقع پر پرنسپل اوکرج بچوپلی مسٹر بلجیت اوبرائے نے کہا کہ وہ روز اول سے ہی ایک منفرد نظام تعلیم فراہم کرنا چاہتے تھے جو ہمارے طلباء کو نہ صرف راغب کرے بلکہ ان کی معاونت بھی کرے اور اس نئی لائبریری سے طلباء کو تعلیمی شعبہ میں فروغ حاصل کرنے کا موقع اور ماحول مل گیا ہے ۔۔