واشنگٹن: امریکہ کے اوکلاہوما میں ایک تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے ۔اوکلاہوما اسٹیٹ بیورو آف انویسٹی گیشن (او ایس بی آئی) نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ٹافٹ میں منعقدایک آوٹ ڈے میموریل ڈے تقریب میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے ۔او ایس بی آئی نے کہا کہ اس معاملے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور 26 سالہ اسکائیلر بکنر کے لیے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے ، جس نے آج مقامی وقت کے مطابق شام 4:05 بجے مسکوگی کاونٹی شیرف کے دفتر میں ہتھیار ڈال دئیے ۔