اوہائیو میں ہندوستانی نژاد نیرج انتانی نئے سنیٹر

,

   

واشنگٹن : نیرج انتانی کو اوہائیو کے سنیٹر کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ہے اور اس منصب کیلئے منتخب 29 سالہ ہندوستانی نژاد شخص اپنی کمیونٹی کی طرف سے پہلا فرد بنا ہے ۔ انہیں چھٹویں ڈسٹرکٹ سے اوہائیو اسٹیٹ سنیٹ کیلئے منتخب کیا گیا اور گزشتہ روز انہوں نے حلف لیا۔حلف برداری کے بعد نیرج نے کہا کہ انہیں اپنی برادری کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس ہورہا ہے ۔ نیرج مکمل چار سالہ میعاد تک سنیٹر رہیں گے ۔ وہ اوہائیو اسٹیٹ کے ایوان نمائندگان کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے سب سے کم عمر شخص ہیں ۔