اویسی صاحب نے کشمیریوں کے بارے ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ میں مذمت کی ہے اویسی صاحب اگر آپ نے وطن پرستی کی آڑ میں جو بھی کیا اس سے ہم مایوس ہیں، ہم آپ سے صرف یہی کہنا چاہتے ہیں کہ ایک مسلمان ہمیشہ سچائی کا ساتھ دیتا ہے، ہم آپ کے بارے میں کسی بھی خوش فہمی میں نہیں تھے، ہمیں آپ سے اچھائی کی امید نہیں تھی، ان باتوں کا اظہار جموں وکشمیر کے سابق ایم ال اے رشید نے ایک ویڈیو پیغام جاری رکھتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ” آج ان جموں وکشمیر والوں کی بھی انکھ کھلنی چاہیے جو یہ سمجھتے تھے کہ آپ دل میں ہمارے لیے درد ہے، آپ کی اختلافات اپنی جگہ مگر کل آپ نے یہ کہا کہ مودی صاحب سے تو اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن جموں وکشمیر کے مسائل کو لے کر ہم سب ایک ہیں، اس سے یہی ثابت ہوا کہ آپ اور جیسے تمام مسلمان کشمیریوں کے حقوق مارنے اور انکو دبانے میں حکومت ہند کے ساتھ شریک ہیں۔
انہوں مزید کہا کہ اویسی صاحب یقیناً ہم ہندوستان کے ساتھ رہنا چاہتے مگر کشمیر تب سے ایک خود مختار علاقہ ہے جب آپ نے جنم بھی نہیں لیا تھا۔ ہندوستان نے انگریزوں سے ازادی لی تب بھی کشمیر ایک خود مختار علاقہ تھا، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ آپ ہندوستانی مسلمانوں کے حقوق کے نام پر کشمیریوں کے حقوق کو دبانا چاہتے ہیں۔
دیکھیں ویڈیو
https://youtu.be/QjoVuT-LrhE