اویسی کو زیڈ زمرہ کی سیکورٹی ملے گی لوک سبھا میں حکومت کا بیان

,

   

نئی دہلی: اتر پردیش میں لوک سبھا رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی گاڑی پر حملے کے واقعہ کے بعد انہیں زیڈ کیٹیگری کی سیکوریٹی دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے اویسی کی جان کو لاحق خطرے اور ان کی حفاظت کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ۔اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اویسی کو زیڈ زمرہ کی سیکورٹی کی ذمہ داری سنٹرل ریزرو پولیس فورس کو سونپی گئی ہے ۔واضح رہیکہ اویسی نے کہا تھا کہ جمعرات کو اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک چیک پوسٹ پر کچھ لوگوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا تھا۔بعد ازاں اتر پردیش پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔