اویناش موہنتی ‘ انچارچ ڈی سی پی ساوتھ زون

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست (سیاست نیوز) جوائنٹ کمشنر پولیس ڈی ڈی (سی سی ایس) اویناش موہنتی آئی پی ایس کو انچارج ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مقرر کیا گیا ہے ۔ موجودہ ڈی سی پی امبر کشور جھا مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی تقرر کئے جانے اور احکامات میں تاخیر کے سبب طویل رخصت پر ہیں۔ ساؤتھ زون شہر کا حساس زون سمجھا جاتا ہے اور مجوزہ گنیش تہوار اور محرم کے پیش نظر اویناش موہنتی کو انچارج بنایا گیا ۔ 2005 آئی پی ایس بیاچ کے عہدیدار اویناش موہنتی سابق میں سپرنٹنڈنٹ پولیس میدک خدمات انجام دے چکے ہیں اور گزشتہ تین سال سے ڈپٹی کمشنر پولیس سی سی ایس کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں اویناش موہنتی کو جوائنٹ کمشنر پولیس کے رتبہ پر ترقی دی گئی ہے اور ڈائرکٹر جنرل پولیس مسٹر مہیندر ریڈی نے اس دیانتدار پولیس عہدیدار کو انچارج ڈی سی پی ساوتھ زون نامزد کیا گیا ہے۔ مسٹر اویناش موہنتی متحدہ آندھراپردیش کے سابقہ ڈی جی پی مسٹر اے کے موہنتی آئی پی ایس ریٹائرڈ کے بڑے فرزند ہیں۔