اویوسے 500 ہوٹلوں کا معاہدہ ختم

   

نئی دہلی ۔ /24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہوٹل مالکین کے ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ تقریباً 100 شہروں میں پہلے ہوئے 500 ہوٹلوں میں اپریل سے OYO کے ساتھ اپنے کنٹراکٹس ختم کردیئے ہیں ۔ رقومات کی عدم ادائیگی جیسے تنازعہ کے درمیان ایسا کیا گیا ۔ OYO نے اس الزام کو مسترد کردیا اور کہا کہ اس کے ذریعہ سالانہ 99 فیصد کاروبار ہوتا تھا ۔ فیڈریشن آف ہوٹل اینڈ رسٹورنٹ اسوسی ایشن نے الزام عائد کیا کہ کئی دیگر ہوٹلوں نے بھی اپنے کنٹراکٹ ختم کردیئے ہیں ۔