او آئی ایس ایف کی مزید دو بٹالینوں کی تشکیل کو منظوری

   

بھونیشور، 23 جولائی (یو این آئی) اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے بدھ کو اڈیشہ صنعتی حفاظتی فورس (او آئی ایس ایف) کی مزید دو بٹالینوں کی تشکیل کی منظوری دے دی، جس سے ریاست میں بٹالین کی کل تعداد چار ہو گئی۔ حکومت نے اس منظوری کے لیے 2,080 نئی اسامیاں تشکیل دی ہیں جن میں سے 1,944 اسامیاںمستقل اور 136 آؤٹ سورسنگ کی بنیاد پر پُر کی جائیں گی۔ ابھی تک، ایک بٹالین 1,807 اہلکاروں کی منظور شدہ تعداد کے ساتھ کام کر رہی تھی۔ اس سال اپریل میں، وزیر اعلیٰ نے دوسری بٹالین کی تشکیل کومنظوری دی تھی، جس کے بعد اہلکاروں کی تعداد 2,847 ہو گئی۔ اس نئی منظوری سے او آئی ایس ایف کی کل تعداد 4,927 ہو جائے گی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ صنعتی ترقی پر ریاستی حکومت کی مسلسل توجہ کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔