او آئی سی نے فلسطینی لڑکو ںکے قتل کو قابل مذمت قرار دیا

   

ابوظہبی : اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے اسرائیلی قبضے کے گھناؤنے جرائم کے تسلسل کی مذمت کی ہے۔ ان جرائم میں حالیہ واقعہ نابلس شہر کے نزدیک سبسطیہ قصبہ میں لڑکے فوزی مخالفہ اور راملہ میں ام صفا علاقے کے قریب لڑکے محمد البایض کے ساتھ پیش آیا۔ ان دونوں لڑکوں کو قتل کرنے کا گھناؤنا جرم کیا گیا۔ او آئی سی نے کہا کہ یہ دونوں واقعات اسرائیلی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ایک توسیع ہیں۔ ان واقعات کی تحقیقات ہونا چاہیں اور ذمہ داروں کو جوابدہ بنانے کی ضرورت ہے۔تنظیم او آئی سی نے عالمی برادری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے اور فلسطینی عوام کے خلاف قابض اسرائیل کے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے جرائم اور ریاستی دہشت گردی کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا۔