نئی دہلی۔23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی ) نے ہندوستان میں اسلاموفوبیا کے الزامات عائد کئے ہیں۔ اسے حکومت ہند نے افسوسناک تبصرہ قرار دیا اور کہا کہ او آئی سی کو کورونا وائرس وباء کے خلاف عالمی لڑائی کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش نہیں کرنا چاہئے۔ ہندوستان نے مسلمانوں کی مبینہ ہراسانی سے متعلق او آئی سی کا بیان واقعاتی طور پر غیردرست ہے۔ ذرائع نے کہا کہ عرب ملکوں کے ساتھ ہندوستان کے روابط کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوششیں کی جارہی ہیں، لیکن ہمارے روابط مضبوط ہیں۔